لاہور میں پولیس کا چودھری پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپہ 

10:42 PM, 28 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:  لاہور میں ظہور الہی روڈ پر  سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔  پولیس ایک گھنٹہ گھر کے باہر موجود رہی  ۔

انتظامیہ کے مطابق پولیس کی چار گاڑیوں میں اہلکار آئے تھے ۔ پولیس سابق وزیر اعلی پرویز الہی کے بارے میں معلومات کر کے چلے گئی ۔ پولیس چودھری وجاہت  کے گھر کے دروازے پر پوچھ گچھ کر کے واپس چلی گئی۔ پولیس نے چودھری پرویز الہی کی آمدو رفت کے حوالے سے انتظامیہ سے معلومات لیں ۔

ترجمان سابق وزیر اعلیٰ کے مطابق پولیس اہلکار چودھری پرویز الہٰی کی رہائش گاہ پر آئے تھے جس کے بعد چودھری پرویز الہٰی نے اپنی قانونی ٹیم کو طلب کرلیا ہے۔ سادہ لباس میں پولیس اہلکار بھی چودھری پرویز الہٰی کی رہائش گاہ کے ارد گرد پہنچ گئے ہیں۔ 

مزیدخبریں