حکومت کا نجی پاورہاؤسز کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ 

حکومت کا نجی پاورہاؤسز کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ 
سورس: file

اسلام آباد : وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے سستی گیس لے کر مہنگی بجلی گرڈ کو فروخت کرنے والوں کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔فیکٹریوں کی گیس بند نہیں کی گئی ،سابق حکومت نے روس سے تیل درآمد کرنے کا صرف ڈھنڈورا پیٹا ، موجودہ حکومت نے روس سے تیل کے حصول کو ممکن بنایا ہے ۔

وزیراعظم کی زیر صدارت توانائی اجلاس کے فیصلوں سے صحافیوں کو آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کابینہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ امیروں سے سستی گیس واپس لے کر عوام کو فراہم کی جائے گی۔ 

مصدق ملک نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت سنبھالتے ہی کہا تھا کہ ہمیں قومی ترقی کے لئے توانائی کا انتظام کرنا ہو گا جس پر ہم پہلے دن سے عمل پیرا ہیں اور اب بہتر نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ہمیں 4 سے 5 فیصدترقی کے لئے 8 سے 9 فیصد توانائی کی ضرورت ہے جس کے لئے موجودہ حکومت کام کر رہی ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ جلد ہی پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا،معاشی ترقی کے سفر کیلئے توانائی کی فراہمی ضروری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے 10سے 14ارب ڈالر کی ریفائنری کے قیام کا اعلان کیا ہے جس سے لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔ ایل پی جی، ایل این جی اور سولر کے ذریعے توانائی کی فراہمی کیلئے پالیسی بنائی گئی ہے، اس فیصلے سے عوام کو سہولت فراہم ہو گی ۔

ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ آج کچھ لوگوں کی اجارہ داری کو ختم کر دیا گیا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں توانائی کے ذرائع کو ذمہ داری کے ساتھ استعمال میں لانا ہو گا۔

مصنف کے بارے میں