چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد جس دن مرضی انتخابات کرالیں: ن لیگ کی تجویز

08:46 PM, 28 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : سینئر صحافی محمد مالک نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے مجھے بتایا ہے کہ ہم نے پی ٹی آئی کو تجویز دی ہے کہ چیف جسٹس عمر عطابندیال کی ریٹائرمنٹ (16 ستمبر) کے بعد جس دن مرضی انتخابات کرالیں۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے محمد مالک نے کہا کہ پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ چیف جسٹس کی موجودگی میں انتخابات ہوجائیں جبکہ حکومت چاہتی ہے کہ چیف جسٹس جب ریٹائر ہوجائیں اس کے بعد انتخابات ہوں۔ 

محمد مالک کا مزید کہنا تھا کہ 14 مئی کے فیصلے کے حوالے سے سپریم کورٹ پھنس گئی تھی اور کل کے چیف جسٹس کے ریمارکس اور اب 2 مئی تک کوئی فیصلہ نہ آنے کے پیچھے بھی اہم وجہ ہے کہ سٹیک ہولڈرز میں رابطے ہوئے ہیں۔ 

مزیدخبریں