اسلام آباد : حکومتی مذاکراتی ٹیم کے رکن اور وزیر ریلوے و ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق نے پی ٹی آئی اور حکومتی مذاکراتی اجلاس پر شاعرانہ تبصرہ کیا ہے۔
انہوں نے ٹویٹر پر داغ دہلوی کا شعر لکھا کہ راہ پر ان کو لگا لائے تو ہیں باتوں میں ۔۔۔۔ اور کھل جائیں گے دو چار ملاقاتوں میں ۔۔یہ بھی تم جانتے ہو چند ملاقاتوں میں۔۔۔۔ آزمایا ہے تمہیں ہم نے کئی باتوں میں۔
واضح رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان آج مذاکرات کا دوسرا مرحلہ ہوا اور اب مذاکرات منگل دو مئی کو ہوں گے۔