حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات منگل تک ملتوی، مثبت پیش رفت ہوئی: اسحاق ڈار 

06:43 PM, 28 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا مرحلہ منگل تک ملتوی ہوگیا ہے۔ 

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں دونوں جانب سے تجاویز پر بات کی گئی ہے۔ دونوں طرف سے مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔مذاکرات میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے۔ 

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اب مذاکرات منگل کو ہوں گے کیونکہ دونوں طرف سے تجاویز آئی ہیں اور دونوں کمیٹیوں نے اپنی اپنی قیادت سے ملنا ہے۔ 

واضح رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ایک ہی دن انتخابات کے حوالے سے مذاکرات کل شروع ہوئے تھے ۔آج مذاکرات کا دوسرا دور ہوا۔ پی ٹی آئی کی طرف سے شاہ محمود قریشی، فواد چودھری اور سینیٹر علی ظفر نے شرکت کی۔ 

حکومتی مذاکراتی ٹیم میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر تجارت نوید قمر، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، یوسف رضا گیلانی، کشور زہرہ  اور طارق بشیر چیمہ شامل تھے۔ 

مزیدخبریں