سونے کی فی تولہ قیمت  میں کمی

05:43 PM, 28 Apr, 2023

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج کمی ریکارڈ  کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی کے بعد  2 لاکھ 18 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔ جبکہ  دس گرام سونے کی قیمت 86 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 87 ہزار 500 روپے ہوئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں بھی سونے کی فی اونس قیمت 17 ڈالرز کم ہو کر 1984 ڈالرز ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں