عمران خان کا ایک اور یوٹرن، خود توڑی گئی پنجاب اور کے پی اسمبلیاں بحال کرانے کیلئے عدالت جانے کا فیصلہ 

05:28 PM, 28 Apr, 2023

لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک اور یوٹرن لے لیا ہے۔ پنجاب اور کے پی اسمبلیوں کی بحالی کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ 

اسپیکر سبطین خان کا کہنا ہے کہ الیکشن کچھ ماہ بعد ہوں تو نگران حکومتوں کے  رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔عمران خان کی ہدایت پر پٹیشن تیار کی گئی ہے ۔ میری اور مشتاق غنی کی طرف پٹیشنز دائر کی جائیں گی۔

سبطین خان کا کہنا ہے کہ اگر سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا کہ الیکشن فوری کرائے جائیں تو پٹیشنز دائر نہیں کی جائیں گی اور فیصلہ ہوا کہ انتخابات کچھ ماہ بعد کرائیں تو پٹیشنز دائر ہوجائیں گی۔ 

مزیدخبریں