سابق آرمی چیف کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا: آئی ایس پی آر

سابق آرمی چیف کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا: آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے سابق آرمی چیف کے بیان سے متعلق تبصروں پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گی

آئی ایس پی آر  کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ سابق آرمی چیف کا پاکستان کے مستقبل کے خطرے پر بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش


کیا گیا۔ شعبہ تعلقات عامہ کے بیان میں کہا گیا ہےکہ  پاک فوج نے ہمیشہ اپنی آپریشنل تیاریوں اور انتہائی جنگی قابلیت پر فخر کیا اور کرتے رہیں گے۔

پاک فوج مادر وطن کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے، پاک فوج نے ہتھیاروں، سازو سامان اور جنگی وسائل سے بھرپور ہیومن ریسورس ہمیشہ تیار رکھا ہے۔