لاہور: پنجاب پولیس کے پبلک ریلیشن آفیسر ( پی آر او) نایاب حیدر کو بیٹے سمیت حساس ادارے کے افسر پر بہیمانہ تشدد کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تھانہ جنوبی چھاؤنی پولیس نے حساس ادارے کے افسر کی مدعیت میں درج مقدمہ میں نایاب حیدر کو بیٹے اور دیگردو افراد کے ساتھ گرفتار کیا گیا،ترجمان پولیس کوکیولری گراؤنڈ کے قریب کارسوارسرکاری افسرپربہیمانہ تشدد کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔مقدمہ سرکاری افسرکی مدعیت میں مختلف سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے ،واقعے میں ملوث باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔