لندن : انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔سٹوکس کو کپتان جوروٹ کے مستعفی ہونے کے بعد بنایا گیا ہے۔
انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق بین اسٹوکس کو گزشتہ دنوں جو روٹ کا کپتانی سے مستعفی ہونے کے بعد ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
ٹیسٹ ٹیم کی قیادت ملنے کے بعد بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ 'مجھے انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کرنے کا موقع ملنے پر فخر،یہ ایک حقیقی اعزاز ہے '۔
ان کا کہنا تھا کہ میں جو روٹ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے انگلش کرکٹ کے لیے جو کچھ کیا ہے اور ہمیشہ پوری دنیا میں اس کھیل کے لیے ایک عظیم سفیر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ جو روٹ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک صفر سے ٹیسٹ سیریز ہارنے پر پانچ سال کپتان رہنے کے بعد استعفیٰ دیا تھا۔