حسن علی کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں تباہ کن باؤلنگ 

09:57 PM, 28 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کی انگلینڈ میں کاؤنٹی چیمپئن شپ میں تباہ کن باؤلنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ 

                                    

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستقل رکن حسن علی نے آج ہمپشائر کے خلاف پہلی اننگز میں 45 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ حسن علی نے کاؤنٹی کیریئر میں دوسری بار ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ کاؤنٹی میچ میں گلاوسیسٹر شائر کے خلاف انہوں نے 9 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی انگلش کاؤنٹی میں  لنکاشائر کی نمائندگی کررہے ہیں۔

مزیدخبریں