فرح خان کاآپ کیساتھ کیا تعلق ہے ؟عمران خان نے صحافی کے سوال پر کیا جواب دیا ؟

08:32 PM, 28 Apr, 2022

اسلام آباد:اس وقت سوشل میڈیا پر جہاں فرح خان کے چرچے ہیں وہیں صحافیوں نے ایک ملاقات میں سابق وزیر اعظم عمران خان سے فرح خان سے متعلق اہم سوال پوچھ لیا ۔

وزیرا عظم عمران خان سے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے اعلیٰ سطح وفد نے اہم ملاقات کی جس میں دوطرفہ معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ملاقات میں بیرونی سازش کے نتیجے میں ملکی سیاسی مداخلت اور حکومت کی تبدیلی پر بھی گفتگو ہوئی ۔

صحافی کے سوال پر کہ عمران خان کے فرح خان سے کیا تعلق ہے ؟کہ جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی لاجواب ہوگئے۔

واضح رہے عمران خان کی حکومت کے آخری دنوں میں  فرح خان بیرون ملک چلی گئی تھیں،فرح خان  پر تقرر و تبادلوں میں اربوں روپے رشوت لینے کا بھی الزام ہے۔

مزیدخبریں