اسلام آباد:عید سے قبل ہی وزیر اعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھا کر عوام کو زبردست خوشخبری دیدی ،وزیر اعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری مسترد کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق اوگرکی طرف سے بھیجی گئی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری وزیر اعظم شہباز شریف نے یہ کہہ کر مسترد کر دی کہ پچھلی حکومتوں کی نا اہلی کا بوجھ مزید عوام پر نہیں ڈال سکتے ،مہنگائی کے ستائے عوام کو سابقہ حکومت کی نا اہلی کی سزا نہیں دے سکتے ۔
وزیراعظم شہبازشریف کا عید سے قبل عوام دوست اقدام،عید سے پہلے عوام کو عیدی دیدی،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری دوسری بار مسترد کردی۔
شہبازشریف کا کہناہے مہنگائی کے ستائے عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے،پچھلی حکومت کی نالائقی، نااہلی اور غلطیوں کی سزا عوام کو نہیں دے سکتا۔