عمران خان کا تاریخی ملین مارچ کا اعلان ،کب سے شروع ہو گا ،اسلام آباد میں ہلچل 

06:23 PM, 28 Apr, 2022

اسلام آباد :چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پاکستان کی آزادی و خودمختاری کیلئے تاریخی ملین مارچ کا فیصلہ کر لیا ہے ،ایک اندازے کے مطابق 20 لاکھ افراد پر مشتمل ملین مارچ اسلام آباد لایا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت مرکزی قیادت کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس میں اسلام آباد کی طر ف ملین مارچ کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ،تمام تنظیموں کو بھرپور تیاری کی ہدایت کردی گئی۔ 

اجلاس میں پاکستان کی آزادی و خودمختاری کیلئے تاریخی 2 ملین مارچ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر سے20 لاکھ افراد پرمشتمل مارچ اسلام آباد لایا جائے گا، مارچ کی تیاریوں میں تیزی لائی جائے گی اور کورکمیٹی اور پارلیمانی پارٹی کے اجلاسوں میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ کور کمیٹی اور پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس 9 مئی کو منعقد ہوں گے۔

اجلاس میں حقیقی آزادی مارچ کی تیاریوں میں تیزی لانے کی حکمت عملی پر بھی اتفاق کیا گیا۔ عمران خان نے ملک بھر سے تمام تنظیموں کے اجلاس بھی طلب کرلیے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ملک بھر میں کارکنان کو انتخابات کی بھرپور تیاری کے آغاز کی ہدایت کردی ہے۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے آئین شکنی پر عمران خان حکومت کی اہم شخصیات کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا، ریفرنس کے لیے عدالتی احکامات اور عدالتی نظائر بھی طلب کیے گئے ہیں ، جن کو شواہد کے طور پر ریفرنس کے ساتھ منسلک کیا جائے گا ۔

دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہےکہ جانتا ہوں باپ کا باپ کون ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کہتا ہوں کہ اگر انہیں حکومت میں لانا ہے تو پھر جیلوں کے دروازے بھی کھول دیے جائیں، شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم سے بھی سیاسی غلطیاں ہوئی ہیں۔مسائل کا فوری حل انتخابات ہیں ۔کوئی مائی کا لعل تحریک انصاف پر بین نہیں لگا سکتا ۔ملک میں شہباز شریف کی حکومت کو تسلیم کرنے کیلئے کوئی بھی تیار نہیں ہے۔

مزیدخبریں