تحریک انصاف اور ق لیگ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی ،بزدار کو ڈٹ جانے کا مشورہ 

تحریک انصاف اور ق لیگ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی ،بزدار کو ڈٹ جانے کا مشورہ 
سورس: File

لاہور : تحریک انصاف اور ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس   کی  اندورنی   کہانی   نیونیوز نے  صاصل   کر لی ۔اجلاس میں تحریک انصاف کےارکان اسمبلی کی عثمان بزدار  پر سوالات کی برسات  کردی۔وزیراعلی آپ ہیں پوسٹنگ ٹرانسفرز کس کے حکم پر ہو رہی ہیں ؟آپ چیف ایگزیکٹو ہے آپ کی مرضی کے بغیر سی سی پی او کیسے تبدیل ہوئے  ۔وزیر اعلی کے سامنے ارکان اسمبلی نے حیرانی کا  اظہار کیا ۔

                              

نیو نیوز کے مطابق ارکان اسمبلی نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے استفسار کیا کہ  آئی جی کس کے حکم پر غیر قانونی اقدامات اٹھا رہا ہے ؟

بطور وزیراعلی آئی پنجاب کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔چیف سیکرٹری کو بھی طلب کر کے سرزنش کی جائے  ۔  آپ چیف ایگزیکٹو  ہیں آپ کی مرضی کے بغیر سی سی پی او کیسے تبدیل ہوئے  ؟

ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ کیا ن لیگ کی مرضی سے پنجاب میں تبادلے ہو رہے ہیں۔  عثمان بزدار کو سابق وزراء نے قانونی مشاورت کے بعد اہم اقدامات کا مشورہ دے دیا  ۔بطور وزیر اعلی آئی جی ، چیف سیکرٹری کے خلاف چارج شیٹ فریم کی جائے۔

وزیر اعلیٰ عثما ن بزدار نے یقین دہانی کرائی کہ یہ جو پوسٹنگ ٹرانسفر ہوئی انکا نوٹس لوں گا۔  پولیس کے غیر قانونی اقدامات کی بھی جواب طلبی کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں