مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان آئین کی خلاف وزری کر رہا ہے اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔
مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عدالت کے واضح احکامات کے باوجود حمزہ شہباز کی حلف برداری کو ڈھٹائی سے روکا جا رہا ہے۔اتنی دیدہ دلیری سے آئین،قانون اور عدالتوں کا تمسخر اڑانا کسی نارمل انسان کا کام نہیں ہو سکتا۔
عدالت کے واضح احکامات کے باوجود حمزہ شہباز کی حلف برداری کو ڈھٹائی سے روکا جا رہا ہے۔اتنی دیدہ دلیری سے آئین،قانون اور عدالتوں کا تمسخر اڑانا کسی نارمل انسان کا کام نہیں ہو سکتا۔بنی گالہ کے بھوت اگر باتوں سے نہیں مانتے تو سختی سے نپٹنا چاہیے۔ یہ 12 کڑوڑ عوام کا صوبہ ہے مذاق نہیں
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 28, 2022
مریم نواز شریف نے کہا کہ بنی گالہ کے بھوت اگر باتوں سے نہیں مانتے تو سختی سے نپٹنا چاہیے۔ یہ 12 کڑوڑ عوام کا صوبہ ہے مذاق نہیں۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ان پاگلوں کو یا تو پاگل خانوں میں بھرتی کرانا چاہیے یا ان پر سنگین غدارای اور عدالتوں کی توہین کے مقدمات چلنے چاہییں۔
انہوں نے کہا کہ ایسی بچوں والی حرکتیں کہ انسان دنگ رہ جائے۔ سوچو ایسے ذہنی اور نفسیاتی مریضوں کے حوالے ہمارا ملک تھا ! شکر ہے پاکستان بچ گیا!