لاہور: عیدالفطر کی تعطیلات کے سلسلے میں ملک بھر کے بینک اور مالیاتی ادارے 30 اپریل بروز ہفتہ کھلے رہیں گے جبکہ 2 مئی سے 5 مئی تک 4 روز کیلئے بند رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں 30 اپریل بروز ہفتہ تمام بینک اور ان کی برانچیں کھلی رہیں گی جبکہ عید کی تعطیلات کا آغاز 2 مئی سے ہو گا جو 5 مئی تک جاری رہیں گی۔
سٹیٹ بینک نے بینکوں کو عید کی تعطیلات کے دوران آن لائن، موبائل بینکنگ اور اے ٹی ایم سروس کی 24 گھنٹے فراہمی کویقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔بینک اورمالیاتی ادارے عید کی چھٹیوں کے بعد ہفتہ 30 اپریل کو دوبارہ کھلیں گے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر 2 مئی سے 5 مئی تک مجموعی طور پر 4 چھٹیوں کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف اس سے قبل ہی ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔