نور عالم خان کی نااہلی کیلئے ریفرنس کے دائرہ اختیار پر فیصلہ محفوظ

01:15 PM, 28 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن نور عالم خان کی نااہلی کیلئے ریفرنس کے دائرہ اختیار پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں آج نور عالم خان کی نااہلی کیلئے دائر ریفرنس پر سماعت ہوئی جس دوران پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ نور عالم خان نے پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ نہیں دیا، وہ سیاسی جماعت سے مستعفی ہوئے نہ پارٹی بدلی۔
انہوں نے کہا کہ نااہلی ریفرنس آئینی معاملہ ہے جسے صرف فل بینچ ہی سن سکتا ہے جبکہ الیکشن کمیشن کے مکمل ہونے تک نااہلی ریفرنس کو ملتوی کرنے کا فیصلہ بھی دیا جا سکتا ہے۔ 
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ ای سی پی کا مکمل نہ ہونا پارلیمینٹ کی غیر ذمہ داری ہے اور ادارے کا کوئی قصور نہیں تاہم اسے ہر صورت نااہلی ریفرنس پر 30 روز کے اندر فیصلہ کرنا ہے۔ 

مزیدخبریں