وفاقی شرعی عدالت کا بڑا فیصلہ، سود سے پاک بینکنگ نظام قائم کرنے کا حکم

11:14 AM, 28 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  وفاقی شرعی عدالت نے اسلامی تعلیمات کے مطابق ملک میں سود سے پاک بینکنگ کا نظام قائم کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصلے میں کہاگیاہے کہ سود سے پاک بینکاری دنیابھرمیں ممکن ہے ، سودی نظام کاخاتمہ شرعی اورقانونی ذمہ داری ہے۔ فیصلے میں مزید  کہاگیاہے کہ اسٹیٹ بنک کے تحت انٹرسٹ فری کا نظام موجود ہے، ملک کا معاشی نظام استحصال سے پاک ہونا چاہیے، معاشی نظام سود، جوے سے پاک ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ وفاقی شرعی عدالت نے 12 اپریل کو ملک میں سود سے پاک بینکاری سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی، جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور اور جسٹس خادم حسین ایم شیخ پر مشتمل وفاقی شرعی عدالت کے فل بنچ نے ملک میں ربا پر مبنی بینکنگ سسٹم کے خلاف دائر متعدد آئینی درخواستوں کی سماعت کی اور دلائل مکمل ہونے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا ۔ 

مزیدخبریں