لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کے سپر اسٹار شان شاہد کی سالگرہ کے موقع پر سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کی مبارکباد سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر نے گزشتہ روز 27 اپریل کو اداکار شان شاہد کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کیلئے ٹوئٹ کیا تاہم اس میں خاص کیا تھا؟ جس نے ٹوئٹر صارفین کی توجہ حاصل کی۔
Umm….thankyou 👍🏼
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) April 27, 2022
شعیب اختر نے ٹوٹر پر رات گئے شان کو ٹیگ کرتے ہوئے منفرد انداز میں سالگرہ مبارک لکھا تو شان نے بھی وہی انداز اپناتے ہوئے تھینک یو لکھ کر ان کا شکریہ ادا کیا۔
Wah bhai inki to yaad hai .. @ImranKhanPTI ki 5 th October ko birthday thee 2021 main .. ek bhi message nahi apkay twitter account per .. bhai ?
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) April 24, 2022
دو روز قبل ہوا کچھ کیوں کہ سپر اسٹار شان شاہد نے راولپنڈی ایکسپریس سے اس وقت ناراضی کا اظہار کیا جب انہوں نے سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تاہم شان شاہد نے شعیب اختر کی اس ٹوئٹ پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ واہ بھائی ان کی سالگرہ تو یاد ہے، لیکن عمران خان کی 2021 میں5 اکتوبر کو سالگرہ تھی، اس پر تو آپ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کوئی پیغام نہیں دیا، کوئی میسج نہیں، شان نے ٹوئٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کو ٹیگ بھی کیا۔شان کی اس تنقید پر شعیب اختر نے کوئی ردّعمل نہیں دیا لیکن شان کو سالگرہ کی مبارک دینا نہ بھولے۔