لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئر مین عمران خان کے چیف آف اسٹاف ڈاکٹر شہباز گل نے ملک سے باہر جانے کا اعلان کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ دو سے تین دن کے لئے نجی کام کے سلسلے میں ملک سے باہر جا رہا ہوں۔ بتا کہ اس لئے جا رہا ہوں کہ کہیں یہ نہ سمجھ لینا بھاگ رہاُہوں۔‘
دو سے تین دن کے لئے نجی کام کے سلسلے میں ملک سے باہر جا رہا ہوں۔ بتا کہ اس لئے جا رہا ہوں کہ کہیں یہ نہ سمجھ لینا بھاگ رہاُہوں۔ خان کے ساتھ کھڑا تھا۔ کھڑا رہوں گا۔ عید کے بعد اب دمادم مست قلندر ہوگا۔ اور انشاللہ خان کے ساتھ پہلی قطار میں کھڑا ہو کر اس امپورٹڈ کو شکست دیں گے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) April 27, 2022
انہوں نے مزید لکھا کہ ’خان کے ساتھ کھڑا تھا۔ کھڑا رہوں گا۔ عید کے بعد اب دمادم مست قلندر ہوگا۔ اور انشاللہ خان کے ساتھ پہلی قطار میں کھڑا ہو کر اس امپورٹڈ کو شکست دیں گے۔‘
واضح رہے کہ عمران خان حکومت کے خاتمے کے بعد شہباز گل کا نام سٹاپ لسٹ میں ڈال دیا گیا تھا جس پر پی ٹی آئی رہنما نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا ۔ بعد ازاں عدالت نے شہباز گل کا نام سٹاپ لسٹ سے فوری نکالنے کا حکم دیتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ کسی کو ہراساں نہ کیا جائے۔