لاہور: پنجاب اسمبلی کے سیکرٹری کو آرڈی نیشن عنایت اللہ لک کو گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم ان کی گرفتاری کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری کو آرڈی نیشن پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کیلئے جا رہے تھے کہ پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔ عنایت اللہ لک کو گورنر ہاؤس کے باہر سے گرفتار کر کے گڑھی شاہو تھانے منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے یہ واضح نہیں کیا کہ عنایت اللہ لک کوکس مقدمے میں گرفتارکیا گیا ہے تاہم وہ پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں عبوری ضمانت پرہیں۔