اسلام آباد، کورونا ویکسئن اگلے ماہ سے پاکستان میں ہی تیار ہوگی ۔چین کے تعاون سے کورونا ویکسئن کی تیاری کے انتطامات مکمل کرلئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ ) کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین ڈوزز کی تیاری کے انتظامات مکمل کر لیےگئے ہیں، ویکسئن کی تیاری کے لیے چینی ماہرین کی ٹیم بھی اسلام آباد میں موجود ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ کین سائنو ویکیسن کا خام مال مئی کے شروع میں پاکستان پہنچ جائے گا اور این آئی ایچ میں ہی کین سائینو سنگل ڈوز کورونا ویکسین تیار کی جائےگی۔
این آئی ایچ حکام کے مطابق مقامی سطح پر پیک کی جانے والی سنگل ڈوز کورونا ویکسین مئی کےآخر میں دستیاب ہو گی، این آئی ایچ پاکستان کورونا ویکسین چینی کمپنی کے تعاون سےتیار کرے گا،ویکسین کی تیاری کےلیےخام مال چینی کمپنی فراہم کرے گی۔
رپورٹ کے مطابق کین سائنو بائیو کی ماہرین کی ٹیم نے پاکستانی ماہرین کو ویکسین ڈوزز کی تیاری کی تربیت دی ہے۔