نیب نے احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی

08:11 PM, 28 Apr, 2021

اسلام آباد ،قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر داخلہ و مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) پر ڈالنے کی سفارش کردی۔

تفصیلات کے مطابق نیب کی طرف سے وزارت داخلہ کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں احسن اقبال کانام ای سی ایل لسٹ میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے ۔ نیب خط کے متن کے مطابق احسن اقبال کا نام ای سی ایل پر ڈالا جائے تاکہ وہ بیرون ملک نہ جا سکیں۔

خیال رہے کہ  احسن اقبال کے خلاف نارووال اسپورٹس کمپلیکس کا کیس احتساب عدالت میں زیرسماعت ہے جبکہ اس کیس میں وہ ہائیکورٹ سے ضمانت پر ہیں۔

مزیدخبریں