ویکسئن ہونے کے باوجود شہری غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کررہے ہیں ، ڈاکٹر فیصل سلطان

06:26 PM, 28 Apr, 2021

اسلام آباد،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈیڑھ کروڑ ویکسین موجود ہونے کے باوجود شہری غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ 

ڈاکٹر فیصل سلطان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ  گزشتہ روز 1 لاکھ سے زائد افراد کی ویکسینیشن کی گئی اوراب تک پاکستان میں 20 لاکھ کورونا ڈوز لگ چکی ہیں ۔ 

انہوں نے بتایا کہ جون 2021 تک پاکستان پہنچنے والی ویکسین کی تعداد ایک کروڑ 87 لاکھ ہوجائے گی، اب تک پاکستان آنے والی ویکسین میں سے 78 فیصد ویکسین حکومت نے خریدی ہیں۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس کی صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے جسے پھیلنے سے روکنے کےلیے حکومت کی جانب سے کئی شہروں میں لاک ڈاؤن لگاکر فوج کو طلب کیا گیا ہے جب کہ کچھ شہروں میں لاک ڈاؤن کا نفاذ تاحال نہیں ہوا لیکن مزید پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ اپریل میں 30 لاکھ ویکسین آئیں جبکہ مئی میں 67 لاکھ ویکسین اور جون میں 63 لاکھ ویکسین کی پاکستان آمد متوقع ہے۔

اب تک صرف 20 لاکھ ویکسین لگائی ہے جب کہ پڑوسی ملک بھارت میں ایک سو تیس ملین ویکسین لگوائی جاچکی ہیں۔

یاد رہے کہ  پاکستان میں ڈیڑھ کروڑ ویکسین موجود ہیں لیکن عوام ویکسینیشن کروانے کےلیے تیار نہیں ہے، عوام کو چاہیے کے کرونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو دیکھ کر ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے ویکسینیشن کروائیں۔

پاکستانی عوام 1176 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر ارسال کرے، جس کے بعد انہیں ویکسینیشن اور ویکسین سینٹر سے متعلق آگاہی فراہم کردی جائے گی۔

مزیدخبریں