نئی دہلی ،بھارت میں کورونا وائرس سے ایک دن میں ریکارڈ اموات ،ایک روز میں 3 ہزار 285 افراد لقمہ اجل بن گئے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں کورونا کے باعث ایک دن میں پہلی مرتبہ 3 ہزار 285 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ۔ جبکہ 3 لاکھ 62 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے۔
بھارت میں ایک روز میں ریکارڈ اموات کے بعد کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
بھارت میں اب تک کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 79 لاکھ 88 ہزار سے زائد ہو چکی ہے اور 2 لاکھ ایک ہزار 165 افراد کی موت واقع ہوچکی ہے ۔
واضح رہے کہ بھارت میں اس وقت کورونا کی صورتحال انتہائی خطرناک شکل اختیار کر چکی ہے اور روزانہ 3 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہونا شروع ہو چکے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ کورونا کے باعث ایک روز میں 201 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔