قلعہ عبداللہ کے بازار میں پولیس وین کےقریب دھماکا، ایک اہلکار شہید،5زخمی

03:30 PM, 28 Apr, 2021

 کوئٹہ : قلعہ عبداللہ کے بازار میں پولیس وین کےقریب دھماکے سے ایک اہلکا رشہید پانچ زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر قلعہ عبداللہ کے بازار میں پولیس وین کے  قریب دھماکا  ہواہے جس سے  ایک پولیس اہلکار شہید  جبکہ  پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔

 ریسکیوذرائع کا کہناہے کہ تمام پانچ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔ پولیس  ذرائع کےمطابق دھماکاخیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا ۔

جس کے ذریعے پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا  ۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے باعث  علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیاہے۔

مزیدخبریں