کوئٹہ : قلعہ عبداللہ کے بازار میں پولیس وین کےقریب دھماکے سے ایک اہلکا رشہید پانچ زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر قلعہ عبداللہ کے بازار میں پولیس وین کے قریب دھماکا ہواہے جس سے ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔
ریسکیوذرائع کا کہناہے کہ تمام پانچ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔ پولیس ذرائع کےمطابق دھماکاخیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا ۔
جس کے ذریعے پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا ۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے باعث علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیاہے۔