لاک ڈاؤن نہیں لگائیں گے چاہے لاشوں کے انبار لگ جائیں، برطانوی وزیراعظم

لاک ڈاؤن نہیں لگائیں گے چاہے لاشوں کے انبار لگ جائیں، برطانوی وزیراعظم

لندن : برطانوی وزیر اعظم   بورس جانسن  کے  کورونا لاک ڈاؤن اور اموات سے متعلق مبینہ بیان پر تنازع کھڑا ہو گیا  ۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی میڈیا کے مطابق  بورس جانسن  کا کہنا ہے کہ  لاک ڈاؤن نہیں لگائیں گے چاہے لاشوں کے انبار لگ جائیں  ۔

اس بیان کے بعد  بورس جانسن کو  شدید تنقید کا  نشانہ بنایا گیا اور  برطانوی اپوزیشن پارٹی کی جانب سے   استعفے کا مطالبہ بھی  کردیا گیا ہے ۔ 

دوسری جانب  برطانوی وزیر اعظم نے  متنازع بیان کی تردید کر دی اور کہا  کہ  لوگ  حکومت  سے چاہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن پر  عمل درآمد کو  یقینی بنایا جائے ۔ 

واضح رہے کہ کورونا کی تیسری لہر نے پوری دنیا کو بری طرح اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے ۔عالمی سطح پر اس وقت کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد چودہ کروڑ پچہتر لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ اس 31 لاکھ سے زیادہ اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ بھارت اس وقت دنیا بھر میں کورونا  وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے ۔  ہندوستان میں کورونا وائرس کی صورتحال گھمبیر صورت اختیار کر چکی ہے۔ ہسپتالوں میں آکسیجن کی کمی سے ہر طرف لاشیں، لواحقین کی دہاڑیں اور چیخ وپکار ہے۔ صرف ایک دن کے اندر اندر کورونا نے مزید 3285 شہریوں کی جان نگل لی ہے۔

تفصیل کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے جاری اعلان میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہندوستان کی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ پورے ملک میں عالمی وبا کی دوسری لہر کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں اب تک ایک کروڑ ستر لاکھ شہری کورونا کی وبا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ انڈیا کورونا وائرس کا سینٹر پوائنٹ بن چکا ہے۔ دنیا میں روزانہ اتنے کیسز رپورٹ نہیں ہوتے جتنے بھارت میں ہوتے ہیں۔

بھارت میں مسلسل روزاہ کے حساب سے لاکھوں کورونا کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ لوگ اپنے عزیزوں، رشتہ داروں کیلئے طبی امداد اور آکسیجن کے حصول کیلئے مارے مارے پھر رہے ہیں۔ پورے بھارت میں طبی صورتحال دگرگوں ہے، لوگوں کو وینٹی لیٹرز اور بیڈز کے حصول کیلئے بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

خبریں ہیں کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا سے متاثر ہونے والے شہریوں کی تعداد میں 3 لاکھ 62 ہزار 757 کا اضافہ ہوا ہے۔نئی دہلی میں کورونا بحران سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ انڈیا کے دارالحکومت میں گزشتہ روز 381 اموات جبکہ 14924 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد انڈین ریاست کرناٹک میں 14 روز کیلئے کرفیو نافذ کر دیا ہے۔