ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف انتظامیہ اِن ایکشن

09:27 AM, 28 Apr, 2021

حافظ آباد/ سانگلہ ہل : ذخیرہ اندوزوں اور  منافع خوروں کے خلاف انتظامیہ اِن ایکشن  ، حافظ آباد ، سانگلہ ہل اور صادق آباد سے بڑی تعداد میں  گندم کی بوریاں برآمد کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق حافظ آباد میں  اسسٹنٹ کمشنر آصف نواز نے رائس ملز میں چھاپہ مار کر ذخیر  ہ کی جانے والی گندم کی ساڑھے 16 ہزار بوریاں برآمد کر کے چار گودام سیل کر دیئے۔
دوسری جانب،،سانگلہ ہل  میں چیف آفیسر بلدیہ  نے لاکھوں روپے کی گندم قبضہ میں لے لی،،،گندم سانگلہ ہل سے دوسرے ضلع میں منتقل کی جا رہی تھی۔

تحویل میں لی گئی 250 من گندم سرکاری گودام میں منتقل  کردی گئی۔جبکہ،،صادق آباد  میں انتظامیہ  نے گندم کی ذخیرہ اندوزی و بین الصوبائی منتقلی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرکے 3ہزار661بوری گندم محکمہ خوراک کے  حوالے  کردی۔

مزیدخبریں