عثمان بزدار کا گورنرسندھ سے ٹیلی فونک رابطہ، خیریت دریافت کی

04:34 PM, 28 Apr, 2020

لاہور:  وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے گورنرسندھ عمران اسماعیل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور ان کی خیریت دریافت کی۔


تفصیلات کے مطابق ،  وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے گورنرسندھ عمران اسماعیل سے ٹیلی فونک  گفتگو میں  ان کی خیریت دریافت کی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے، وزیراعلی نے گورنرسندھ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ آپ جلد مکمل طورپر صحت یاب ہوکر اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں، گورنر سند ھ نے خیریت دریافت کرنے پر وزیر اعلی پنجا ب کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں