دبئی : سابق امپائرائین گولڈ نے کہا کہ وہ بھارتی بلے بازسچن ٹنڈولکر کو 2011 کے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں آؤٹ دینے کے فیصلے پر آج بھی قائم ہیں۔
کرکٹ ورلڈکپ2011 کا سیمی فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان بھارتی شہر موہالی میں کھیلا گیا تھا جس میں سچن ٹنڈولکر سعید اجمل کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے تھے۔
میدان میں موجود امپائرائین گولڈ نے بھارتی بلے باز کو آؤٹ قرار دیا تھا لیکن سچن کی جانب سے ریویو لینے پر تھرڈ امپائر نے انہیں ناٹ آؤٹ قرار دیا۔ اس کے بعد سچن ٹنڈولکر نے پچاسی رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔ امپائر ائین گولڈ کا کہنا ہے کہ آج بھی ان کو موقع ملے تو وہ سچن ٹنڈولکر کو آوٹ ہی قرار دیں گے۔ انہوں نے مجھے یقین نہیں آیا جب تھرڈ امپائر نے میرے فیصلے کو غلط قرار دیا۔ “اس کے بعد میرا سب سے بڑا خوف یہ تھا کہ اب کوئی اور گیند کسی کے پیڈ پر نہ لگے کیوں کہ میں ٹھیک طرح سے فیصلہ نہ کر پا رہا تھا۔
سیمی فائنل کے11ویں اوور میں سچن ٹنڈولکر23رنز کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے تھے تاہم تھرڈ امپائر کی جانب سے ناٹ آؤٹ قرار دیئے جانے کے بعد انہوں نے 115 گیندوں پر85 رنز کی اننگز کھیلی۔بعد ازاں 37ویں میں اوور نے ایک بار پھر سعید اجمل نے انہیں انہیں آؤٹ کیا اور کپتان شاہد آفریدی نے کیچ پکڑا تھا۔ کرکٹورلڈکپ2011 کے سیمی فائنل میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 29 رنز سے شکست ہوئی تھی۔