حکمران جماعت پی ٹی آئی موروثی جماعت بن گئی

11:14 PM, 28 Apr, 2019

پشاور:لیاقت خٹک کو خیبر پختونخوا کابینہ میں بحیثیت وزیر شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ،  وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک کو صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی،   وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی حکومت میں بڑے  عہدوں پر فائز  رہنماؤں کے عزیزوں کو وزارتیں اور اہم سرکاری عہدے نہ دینے کا اعلان کیا تھا تاہم پی ٹی آئی اپنے اس اعلان سے  پیچھے ہٹ گئی ہے۔

پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک کو صوبائی وزیر بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

 

 

مزیدخبریں