عوام نےعمران خان کو لوٹی ہوئی دولت کا حساب لینے کا  مینڈیٹ دیا، فردوس عاشق اعوان

05:51 PM, 28 Apr, 2019

لاہور: فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر  شہباز شریف ملک  سے خود ساختہ جلا وطنی اختیار کیے ہوئے ہےجبکہ نواز شریف صاحب  پر تول رہے ہیں۔ 

 

تفصیلات کے مطابق ، معاون خصوصی برائے  اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سمبڑیال میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے وزیر اعظم عمران خان کو لٹیروں سے لوٹی ہوئی دولت کا حساب لینے کا  مینڈیٹ دیا، وہ ملک کو چوروں سے نجات دلا کر  عوام سے رشتہ مضبوط کرنا چاہتے ہیں، ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے عوام وزیراعظم کا ساتھ دیں۔ 

 

مشیر اطلاعات نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے کرپشن کا تحفظ کرکے ملک کو کمزور کیا، سیاست کو کاروبار کیلئے استعمال کیا۔  35 سال اس ملک پر حکومت کرنے والےبے روزگاری کے ذمہ دار ہیں۔ لوٹی ہوئی دولت کے بارے میں پوچھیں جائے تو اپوزیشن پر ناگوار گزرتی ہے۔

انہوں نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن سیاسی اکھاڑے کے ذریعے اپنی سیاست زندہ رکھنے میں مصروف ہے۔ اپوزیشن پہلے اپنا اپوزیشن لیڈر سامنے لائے جو خود ساختہ جلا وطنی اختیار کیے ہوئے ہے۔  

مزیدخبریں