آزادتجارتی معاہدہ: 313 پاکستانی مصنوعات کو  چینی منڈیوں تک ڈیوٹی فری رسائی مل گئی

05:03 PM, 28 Apr, 2019

بیجنگ:پاکستان اورچین کے درمیان دوسرا  آزادتجارتی معاہدہ طے  پاگیاہے  جس کے تحت 313 پاکستانی مصنوعات کو  چینی منڈیوں تک ڈیوٹی فری رسائی ملے گی۔ 

حکام وزارت تجارت کے مطابق ،پاکستان اورچین کے درمیان دوسرے  آزادتجارتی معاہدے  پر حکام نے دستخط کر دیئے ہیں ، معاہدے کے مطابق  پاکستان کوآسیان ممالک کی طرز پر رعایت میسرہوگی،پاکستان کو313مصنوعات کی برآمدپرڈیوٹی فری رسائی ملے گی،جس سے پاکستان کی90فیصدبرآمدات کی چین کوڈیوٹی فری رسائی ممکن ہوپائے گی۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اورچین نے75فیصد ٹیرف لائنز کی ڈیوٹی فری رسائی پراتفاق کرلیاہے،پاکستان کی چین کیلئے برآمدات5سال میں ساڑھے6ارب ڈالرزبڑھنے کی توقع ہے،حکام وزارت تجارت نے کہا کہ ڈیوٹی کی چھوٹ صرف ٹیکسٹائل مصنوعات تک محدود نہیں ہوگی۔

معاہدے کے مطابق  کیمیکل،انجینئرنگ، فوڈ آئٹمز کی چین کو برآمد ڈیوٹی فری ہوگی،اس کے علاوہ فٹ وئیر،پلاسٹک کی مصنوعات کی برآمدبھی ڈیوٹی فری ہو ں گی، مقامی صنعتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہوگا، آزاد تجارتی معاہدے میں مقامی صنعت کو تحفظ دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں