غزہ: اسرائیلی فوج کی نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ سے 4 شہید، 950 سے زائد زخمی

11:46 PM, 28 Apr, 2018

غزہ: اسرائیلی فوج کی نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید اور 950 سے زائد زخمی ہوگئے۔

عرب خبر رساں ادارے الجریزہ کے مطابق صیہونی فوج نے جمعہ کے روز غزہ کی پٹی پر احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کی جس سے تین فلسطینی شہید اور 950 سےزائد زخمی بھی ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اور فلسطینی نوجوان دم توڑ گیا جس سے شہید ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی۔

الجزیرہ کے مطابق گزشتہ ماہ مارچ سے ہونے والے احتجاج میں اسرائیلی بربریت سے اب تک 45 فلسطینی شہید اور 6 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
 

مزیدخبریں