نوشہرہ: جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آج خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ کرپشن ہے، عمران خان کو مرکز میں حکومت ملتی تو پورا ملک برباد کر دیتے۔
نوشہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ قوم پرست قوتیں اسلام کیخلاف قانون سازی کرنا چاہتی ہیں ، جس کی ہمیشہ مخالفت کی۔ ہماری جنگ فرد واحد کیخلاف نہیں بلکہ ایک نظریے کیخلاف ہے، ہماری سیاست عالمی قوتوں کے دباؤ میں ہے، مذہب کی پیروی کو مذہبی انتہا پسندی کہا جا رہا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: کیا اعتزاز احسن تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں ؟دیکھیں بڑی خبر
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ آج ہمارے سر فخر سے بلند ہیں کہ اس خطے کے عظیم لیڈرز جے یو آئی میں شامل ہوگئے۔ آج کے دور میں فتوحات عوام کے ووٹ سے ممکن ہے، اپنا مینڈیٹ چوری نہی ہونے دینگے۔ انہوں نے کہا کہ وہ فاٹا کے انضمام کے مخالف نہیں البتہ فاٹا کی تقدیر کا فیصلہ قبائلی عوام کو کرنا چاہیے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: اصول والے خان صاحب، سینیٹ الیکشن میں وصول والے بن گئے: شہباز شریف
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں