مردان میں شہباز شریف کے خطاب کے بعد متوالے نے ان کی طرف کیا اچھالا؟

مردان میں شہباز شریف کے خطاب کے بعد متوالے نے ان کی طرف کیا اچھالا؟

مردان : مردان جلسہ گاہ میں مسلم لیگ (ن) کے صدر و وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے خطاب کے بعد ایک پارٹی کارکن نے ان کی طرف ٹوپی اچھال دی، جو شہباز شریف کے ہاتھ چھو کر زمین پر ان کے پاﺅں میں جا گری۔

ہفتہ کو مردان میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کا جلسہ ہوا، جس سے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے خطاب کیا۔ خطاب کے بعد وہ سٹیج پر کھڑے کارکنان کی جانب دیکھ کر خوشی سے ہاتھ ہلا رہے تھے کہ ایک پارٹی کارکن نے ان کی طرف اپنی ٹوپی اچھال دی، کارکن انہیں ٹوپی پہنانا چاہتا تھا مگر سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے شہباز شریف کے قریب نہ جانے دیا جس کی وجہ سے انہوں نے یہ ٹوپی دور سے ہی شہباز شریف کی جانب اچھال دی، ٹوپی ان کے ہاتھ سے ٹکرا کر زمین پر جا گری۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کیا اعتزاز احسن تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں ؟دیکھیں بڑی خبر
 بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹوپی پھینکنے والے شخص نے اپنا نام ہارون اور تعلق ٹیکسلا سے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ 4 اپریل کو میری 17 سالہ بیٹی ٹیکسلا کے ایک مدرسے سے اغواء ہو گئی، ملزم کی گرفتاری کے باوجود میری بیٹی بازیاب نہ ہو سکی، میں شہباز شریف کو اپنی بیٹی کی بازیابی کی درخواست دینا چاہتا تھا مگر سیکیورٹی عملے نے مجھے ان تک پہنچنے نہ دیا، جس وجہ سے مجھے ٹوپی پھینکنی پڑی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اصول والے خان صاحب، سینیٹ الیکشن میں وصول والے بن گئے: شہباز شریف
 
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں