ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنا سکے گا اسے ایسا نہیں کرنے دیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ

08:46 PM, 28 Apr, 2018

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر واضح کیا ہے کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے وہ ایرانی حکومت کو ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے دیں گے۔

واشنگٹن میں جرمن چانسلر اینگلا مرکل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی جس میں ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنا سکے گا اسے ایسا نہیں کرنے دیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کیا اعتزاز احسن تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں ؟دیکھیں بڑی خبر
 انہوں نے کہا کہ ایران کو روکنے کیلئے فوجی کارروائی کی جائے گی یا کوئی دوسرا آپشن استعمال کیا جائے گا اس بارے میں فی الوقت کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

دوسری جانب جرمن چانسلر اینگلا مرکل کہا کہ ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ایران کے ساتھ تمام مسائل حل نہیں ہوسکتے اس معاملے پر امریکا کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اصول والے خان صاحب، سینیٹ الیکشن میں وصول والے بن گئے: شہباز شریف
 
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں