اسلام آباد: گزشتہ ہفتہ لاہور کے دورے پر عمران خان نے بڑے بڑے اعلانات کیے جن میں ایک بڑا اعلان یہ بھی تھا کہ چند دنوں میں ایک بڑی وکٹ گرنے والی ہے ،میڈیا پر یہ خبر سامنے آتے ہیں ہر طرف قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ یا تو چوہدری نثار پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں یا پھر اعتزاز احسن کی آمد متوقع ہے۔ لیکن ان تمام باتوں کے باوجود لاہور میں تحریک انصاف کا پا ور شو ہونے جا رہا ہے جس میں خیال کیا جار ہا ہے کہ شاید کوئی بڑی وکٹ گرنے کا اعلان کیا جائے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: اصول والے خان صاحب، سینیٹ الیکشن میں وصول والے بن گئے: شہباز شریف
ان تمام قیاس آرائیوں کو سامنے رکھتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن سے دریافت کیا گیا کہ کیا آپ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں؟ جس پر اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی میری فیملی ہے ، میں پیپلز پارٹی کیوں چھوڑوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ایک بات کی وضاحت کر دینا چاہتا ہوں کہ میرا ٹویٹر پر کوئی اکائونٹ نہیں ہے ، ٹویٹر پر میرے نام سے بنے تمام اکائونٹس جعلی ہیں۔ جب بھی میں ٹویٹر اکائونٹ بنائوں گا تو اعلان کروں گا، میں ٹویٹر اکائونٹ تب ہی بنائوں گا جب میں اسے پوری طرح سیکھ لوں گا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: امریکا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے سے باز رہے : روس
ندیم افضل چن کے پارٹی چھوڑنے سے متعلق انہوں نے کہا کہ ان کے جانے سے ایک خلا تو آئی ہے، چوہدری نثار کی پی ٹی آئی میں ممکنہ شمولیت پر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ میں ان کا کوئی مشیر نہیں ہوں، انہیں جو بھی فیصلہ کرنا ہے خود ہی کرنا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں