سجاد علی کے نئے گانے نے دھوم مچا دی ، معروف بھارتی گلوکار بھی معترف نکلے

05:47 PM, 28 Apr, 2018

لاہور: پاکستانی گلوکار سجاد علی کے نئے گانے نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں دھوم مچا دی جبکہ اس کی گونج ہمسایہ ملک بھارت میں بھی خوب سنائی دے رہی ہے ، بھارتی معروف پاپ گلوکار یو یو ہنی سنگھ کو بھی اس گانے کے بول بھا گئے اور سوشل میڈیا پر تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی گلوکار سجاد علی کے نئے گانے نے ایک مرتبہ پھر پاکستان سمیت دنیا بھر میں دھوم مچا دی ، ان کے نئے گانے کی مقبولیت نہ صرف پاکستان بلکہ ہمسایہ ملک بھارت میں بھی خوب رنگ جما رہی ہے۔

بھارتی گلوکار یو یو ہنی سنگھ گانے کی شاعری سے خوب متاثر ہوئے اور سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کیے بغیر نہ رہ سکے ، انھوں نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سجاد علی کا ایک اور شاہکار گانہ ، شاعری بھی کمال ہے ۔

بھارتی گلوکار نے گانے کے ایک بول کی خصوص طور پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ  " زندگی میں کبھی ہنسا نہیں " بہت زبردست لائن ہے جس کہ گانے کی جان ہے۔

سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں یو یو ہنی سنگھ نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ گانے کے سننے کے ساتھ اس کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر شیئر بھی کریں ۔

یو یو ہنی سنگھ نے ٹوئیٹر پر سجاد علی کے ویڈیو گانے کا لنک بھی شیئر کیا ہے جس میں گانے کا ویڈیو کلپ موجود ہے ، پاکستانی گلوکار سجاد علی کا گانا لگایا دل بہت پر لگا نہیں کو سجاد علی نے خود لکھا اور کمپوز کیا ہے ، گانے کو پندرہ اپریل  دو ہزار اٹھارہ میں یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا تھا جو کہ اب تک لاکھوں ویوز حاصل کر چکا ہے۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے کلک کریں

مزیدخبریں