ممبئی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار کی جوڑی کو ایک مثالی جوڑی قرار دیا جاتا ہے جبکہ پاک بھارت کشیدہ تعلقات کی وجہ سے آئے دنوں دونوں ملکوں کے عوام اور حکومت کے درمیان چپقلش کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ نمر ہ خان کی عروسی لباس میں تصاویر سامنے آگئیں
گزشتہ دنوں سے ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے والدین بننے کی خوشخبری کے بعد جوڑے کو دونوں ممالک سے شوبز،کھیلوں اور عام عوام کے جانب سے مبارکبادیں بھی جارہی ہیں جبکہ کچھ ایسے عناصر بھی ہیں جن کو ثانیہ مرزا کی پاکستانی سٹار کے ساتھ 8 سال بعد بھی شادی ہضم نہیں ہوتی اور وہ اپنے گاہے بگاہے اپنے دل کی بھڑاس نکالتے رہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:جماعت اسلامی کے بعد تحریک لبیک کا بھی ڈاکٹر عبدالقدیر کو نگران وزیراعظم بنانے کا مطالبہ
ایسا ہی ایک واقعہ تب دیکھنے کو ملا جب ثانیہ مرزا اور بھارتی صحافی کے درمیان ٹوئٹر پر معمولی نوک جھو نک دیکھنے کو ملی۔ہوا کچھ یوں کہ ثانیہ مرزا کے ماں بننے کی خبر کے بعد بھارتی صحافی راج دیپ سردیسائی نے بھی ٹوئٹر پر ثانیہ مرزا کو کچھ ایسے انداز میں مبارکباد دی کہ جیسے وہ مبارکباد نہیں دے رہے بلکہ اپنے ہلکے پھلکے انداز میں اپنے دل کے اندر چھپے زہر کو باہر نکال رہے ہیں جو کہ پاکستان دشمنی میں ان کے اندر بھرا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایفی ڈرین کیس،بالی ووڈ اداکارہ ممتا کلکرنی کی جائیداد قرقی کا حکم دیدیا گیا
بھارتی صحافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ثانیہ کو مخاطب کرکے لکھا، 'مبارک ہو، آپ سیٹل ہوگئیں'، ساتھ ہی انہوں نے ٹینس سٹار کی فیملی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
ثانیہ مرزا صحافی کے میٹھے زہر کے طور پر لکھے گئے جملوں کو سمجھ گئیں اور اسی انداز میں منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی صحافی کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی تصحیح کرتے ہوئے لکھا، ’سیٹل تو میں کب کی ہوگئی تھی'، ہاں ماں اب بن رہی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:شعیب ملک اور ثانیہ مراز کے پہلے بچے کا نام کیا ہوگا؟ فیصلہ ہو گیا
خیال رہے کہ 2016 میں بھارتی صحافی راج دیپ سر دیسائی کو ثانیہ مرزا سے انٹرویو میں صنفی امتیاز پر مبنی سوال کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ثانیہ مرزا کے پسندیدہ کرکٹر شعیب ملک نہیں ہیں
راج دیپ نے ثانیہ سے سوال کیا تھا کہ 'وہ ماں بننے کا ارادہ کب رکھتی ہیں، آخر وہ سیٹل کب ہو رہی ہیں؟'جس پر ٹینس سٹار نے انہیں جواب دیا تھا کہ 'آپ کے نزدیک ایک خاتون کھلاڑی کی کامیابیوں کی کوئی اہمیت نہیں، میں دنیا میں نمبر ون کھلاڑی ہوں، سیٹل ہونا ماں بننے کے مترادف نہیں ہوتا ہے'۔
یہ بھی پڑھیں:شعیب اور ثانیہ مرزا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع
واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی کو 8 سال ہوچکے ہیں جبکہ جوڑے نے تین ہونے کی خوشخبری رواں ماہ کی 23 تاریخ کو ایک دلچسپ اندا زمیں سوشل میڈیا پر دی تھی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں