مجھے خوفزدہ یا ڈرایا نہیں جا سکتا، نواز شریف

02:41 PM, 28 Apr, 2018

لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے فیصل آباد اور گوجرانوالہ ڈویژن کے رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا گزشتہ 70 سال کی طرح اگلے 70 سال بھی ایسے ہی گزار دیے تو کسی سے کیا موازنہ ہو گا اور ہمارے ساتھ تو جو گزر رہا ہے وہ تو گزر رہا ہے لیکن پاکستان کیساتھ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کون نہیں جانتا کہ پاکستان کی کرنسی چار سال میں مستحکم تھی اور ہماری ترقی کی رفتار 7 فیصد سے اوپر نہیں جاتی تو مسائل پر قابو نہیں پا سکتے لیکن ترقی کرتا ہوا ملک اب پیچھے کی طرف دوڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے کام دیکھ لیں، فرق واضح نظر آئے گا، وزیراعظم

سابق وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا میرے اوپر بنائے گئے کیس میں کچھ نہیں ہے اور زندگی میں پریشانیاں آتی ہیں جبکہ مجھے 7 سال ملک سے جلاوطن کر دیا گیا تھا اس سب کے باوجود مجھے خوفزدہ یا ڈرایا نہیں جا سکتا کیونکہ 14 ماہ جیل میں نہیں قلعہ میں رکھا گیا تھا ۔

مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا زیادتیوں کے خلاف ہمیں کھڑا ہونا چاہیے کیونکہ کون سا وزیراعظم ہے جس نے اپنی مدت پوری کی ہو۔ کیا ہم صرف دیکھتے رہیں گے یا کوئی اسٹینڈ بھی لیں گے۔

نواز شریف کا رہنماؤں کو مخطاب کرتے ہوئے یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں اپنی سوچ اور فکر کو تبدیل کرنا ہو گا اور میں جہاں بھی ہوں گا میرے نظریے اور اسٹینڈ میں فرق نہیں آئے گا اور عہد کرکے دیکھیں کامیابی آپکے قدم چومے گی کیونکہ اپنے مستقبل کو سنوارنے کیلیے ملک سے عہد کرنا چاہیے جبکہ مجھے اور آپ کو اپنے ماضی کی تلافی کرنی چاہیے جبکہ وقت آ رہا ہے الیکشن کا اور تیاری کریں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ذیشان بٹ قتل کیس، مرکزی ملزم کو 15 روز میں گرفتار کرنے کا حکم

انہوں نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہتے ہیں زرداری بڑی بیماری ہے اور مہر بھی تیر پر لگائی جبکہ سینیٹ کا الیکشن ہوا پیسے چلے تاہم وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے منہ سے نکل گیا کہ اوپر سے آرڈر آیا ہے۔ پرویز خٹک اوپر سے آنے کی تشریح کرتے ہیں بنی گالہ سے آرڈر آیا کیا بنی گالہ اوپر ہے؟۔

نواز شریف نے مزید کہا انکے لوگوں نے تیر پر مہر لگائی اور کس منہ سے تبدیلی کا نعرہ لگاتے ہیں؟۔ چھوڑ دو ایسی سیاست عمران خان کیونکہ آپ ایک طرف تبدیلی کی بات کرتے ہو اور اوپر سے آرڈر لیتے ہو اگر ہم نے اوپر سے ہی آرڈر لینا ہے تو ایسی سیاست چھوڑ دینی چاہیے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں