پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے کام دیکھ لیں، فرق واضح نظر آئے گا، وزیراعظم

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے کام دیکھ لیں، فرق واضح نظر آئے گا، وزیراعظم
کیپشن: ملکی ترقی کے دعوے کرنیوالے اپنے دور کا کوئی ایک منصوبہ دکھا دیں، وزیراعظم۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

ٹنڈو جام: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ٹنڈو جام گیس پروسیسنگ فیسیلٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا جو وعدے کیے انہیں پورا کیا جارہاہے جبکہ اہم قومی منصوبے کی تکمیل اور افتتاح پر خوشی ہے اور او جی ڈی سی نے ثابت کیا کہ اپنا کام مقررہ وقت میں مکمل کرسکتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا منصوبوں کی تکمیل نواز شریف او رن لیگ کے وژن کی عکاس ہے جبکہ التوا میں پڑے منصوبوں پر اہم فیصلے کیے اور آج دُگنی گیس سسٹم میں شامل ہو رہی ہے اس کے علاوہ ملک میں گیس کے معیار کو بہتر بنانے پر توجہ نہیں دی گئی۔

مزید پڑھیں: ذیشان بٹ قتل کیس، مرکزی ملزم کو 15 روز میں گرفتار کرنے کا حکم

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے خطاب میں کہا قومی منصوبے نہ بننے سے سیکڑوں ڈالرز کا نقصان ہوا لیکن ہماری حکومت نے پہلے زیرتکمیل منصوبوں کو مکمل کیا اور پھر نئے منصوبے شروع کیے۔ ملکی ترقی کے دعوے کرنیوالے اپنے دور کا کوئی ایک منصوبہ دکھا دیں لیکن ہم نے گیس کی فراہمی بہتر بنائی اور پلانٹس کی حالت کو بہتر کیا۔

انہوں نے مزید کہا عوام نے حکومت کو آخری دن تک کام کرنے کا مینڈیٹ دیا ہے اور حکومت نے ملک میں امن و امان کی ابتر صورتحال کو بہتر کیا جبکہ 65 سال میں وہ کام نہیں ہوئے جو ن لیگ نے پانچ سال میں کیے ہیں۔ آج پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے کام دیکھ لیں فرق واضح نظر آئے گا کیونکہ ن لیگ نے ثابت کیا کہ ہم اپنے نہیں قوم کے کام کرتے ہیں اور ہمیشہ ملکی مسائل حل کرنے کی بات کی۔

وزیراعظم نے بجٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس بجٹ میں میں سب سے زیادہ ریلیف عوام کودیا گیا ہے اور حکومت ٹیکس نہ دینے والوں کا پیچھا کرے گی کیونکہ ٹیکس ادا کرنا ایک شہری کا بنیادی فرض ہوتا ہے چوائس نہیں ہوتی جبکہ جس نے ٹیکس ریفارمز پر تنقید کرنی ہے پہلے وہ بتائے کہ 5 سال میں کتنا ٹیکس دیا ہے۔ آج جو لوگ ٹیکس نہیں دیتے وہی بجٹ کے مخالف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'خیبرپختوانخوا اور سندھ کو کھنڈر بنانے والے کس منہ سے عوام کے پاس جائیں گے'

انہوں نے کہا تھر کا کوئلہ زمین میں ہی رہتا اگر حکومت کوشش نہ کرتی اور آج یہ کوئلہ نکالا گیا  ہے اور یہ ملکی استعمال میں آئے گا اس کے علاوہ جہاں گیس یا بجلی نہیں ہے وہاں گیس اور بجلی مہیا کی جائے گی۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں