خیبرپختونخوا میں تعلیم سے کھلواڑ، غیر ملکی پاسپورٹ بنواؤ اور میرٹ کی دھجیاں اڑاؤ

01:12 PM, 28 Apr, 2018

پشاور: خیبرپختونخوا میں تحریک اںصاف کی حکومت کے میرٹ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں کیونکہ افغانستان اور دیگر ممالک کا پاسپورٹ بنواؤ خیبرپختونخوا میں میرٹ کی دھجیاں اڑاؤ کیونکہ صوبے کے سرکاری میڈیکل کالجز میں غیر ملکی کوٹہ پر داخلوں میں انجینئرڈ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

نیونیوز کو ملنے والی معلومات کے مطابق باچا خان میڈیکل کالج مردان میں 34، نوشہرہ میڈیکل کالج میں 17 اور خیبر میڈیکل کالج میں 60 پاکستانی طلبا نے افغانستان، امریکا، برطانیہ، کینیڈا، آئرلینڈ اورروس کے پاسپورٹ بنوا کر غیر ملکی کوٹہ پر داخلہ لے رکھا ہے۔

مزید پؑڑھیں: ذیشان بٹ قتل کیس، مرکزی ملزم کو 15 روز میں گرفتار کرنے کا حکم

غیر ملکی پاسپورٹ پر داخلہ لینے والوں میں زیادہ تعداد اعلیٰ افسران کے بچوں کی ہے۔ واضح رہے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے باقاعدہ طور پر غیر ملکی کوٹہ پر داخلے کا این او سی بھی جاری کیا جاتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں