پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات ختم کردینے چاہیئں، گوتم گمبھیر

پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات ختم کردینے چاہیئں، گوتم گمبھیر
کیپشن: گوتم گھمبیر ،فوٹو بشکریہ گھمبیر فیس بک آفیشل

کولکتہ :بھارت کی تنگ نظری اور تعصب پسندی ایک بار پھر ساری دنیا کے سامنے آ گئی ۔سابق کپتان گوتم گمبھیر نے مودی سرکار کو پاکستان سے ہر تعلق ختم کرنے کی خواہش کر ڈالی ۔

کہتے ہیں ہمسایہ ملک سے کرکٹ ہی نہیں ہر انڈسٹری میں تعلقات ختم کردینا چاہیے۔تعصب زدہ کرکٹر نے کہا پاکستانیوں کو بالی ووڈ سمیت زندگی کے کسی بھی شعبے میں کام نہیں دینا چاہیے ۔سابق بھارتی کپتان اس سے پہلے بھی متعدد بار پاکستان کے خلاف زہر اگلے چکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:شاہد آفریدی نے گوتم گھمبیر کو انتہائی شاندار جواب دے ڈالا

 
 گوتم گمبھیر کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ عرصے میں ہم نے پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنے کی کوشش کی ہے لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا , ہرملک کے صبر کا ایک پیمانہ ہوتا ہے ،آپ پہلے بات چیت کرتے ہیں لیکن ایک وقت آتا ہے جب آپ کو سخت ایکشن لینا ہوتا ہے ۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں