لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کام سے عوام کے دلوں میں جگہ بنائی، ہماری خدمت، ہماری محنت اور ہمارے کام خود بولتے ہیں، سیاسی مخالفین صرف جھوٹ بولتے رہے۔
انہوں نے اپنے صوبوں کےعوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔ زرداری نیازی گٹھ جوڑ عوام کی خدمت کیلئے نہیں بلکہ کرسی کیلئے ہے۔
مزید پڑھیں: چیف جسٹس کا مینٹل اسپتال کا دورہ، تیمارداروں نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بہتان تراشیاں کرنے والے اس دکھی قوم پر رحم کریں جبکہ کے پی کے اور سندھ کو کھنڈر بنانے والے کس منہ سے عوام کے پاس جائیں گے۔
شہبازشریف نے اپنے بیان میں عمران خان اور آصف زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ زرداری اور نیازی ایک ہوچکے ہیں، ان کا گٹھ جوڑ عوام کی خدمت کیلئے نہیں بلکہ کرسی کیلئے ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں