برطانوی شہر برمنگھم کی مسجد کے باہر کار سوار لوگوں کو کچل ڈالا،2 افراد زخمی

برطانوی شہر برمنگھم کی مسجد کے باہر کار سوار لوگوں کو کچل ڈالا،2 افراد زخمی
کیپشن: تصاویر بشکریہ کیٹرز ،پی اے

لندن:انگلینڈ کے شہر برمنگھم کی ایک مسجد شاہ جلال کے باہر کار سوار نے لوگوں کو کچل روند ڈالا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:ایفی ڈرین کیس،بالی ووڈ اداکارہ ممتا کلکرنی کی جائیداد قرقی کا حکم دیدیا گیا

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق دونوں زخمیوں کی عمریں 20 برس کے قریب ہیں اور ان میں سے ایک کے سر میں چوٹ آئی ہے۔واقعے میں ملوث سلور کارکے ڈرائیور کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا۔پولیس کے مطابق واقعے میں دہشت گردی خارج از امکان نہیں، تاہم تمام پہلوؤں سے تفتیش کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

مسلمان رکن پارلیمنٹ شبانہ محمود کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس واقعے سے کمیونٹی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ کچھ عرصے کے دوران یورپ سمیت دیگر ممالک میں اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف کی ازبک صدر سے ملاقات، دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا
رواں ماہ 24 اپریل کو کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں بھی ایک شخص نے وین فٹ پاتھ پر چڑھا کر راہگیروں کوکچل ڈالا تھا، جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے تھے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں