چین میں نوجوان نے چاقو کے وار سے سکول کے 7 بچوں کو قتل،12 کو زخمی کردیا

10:23 AM, 28 Apr, 2018

شین زی:پاکستان کے دوست ملک چین کے شمالی صوبے شین زی کے ایک سکول میں اس وقت انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ایک نوجوان نے چاقو کے وار سے 7 بچوں کو قتل اور 12 کو زخمی کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:میجر شبیر شریف شہید کا 75 واں یوم ولاد ت آج منایا جارہا ہے
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 28 سالہ حملہ آور نے چاقو کے وار سے 5 لڑکیوں اور 2 لڑکوں کو قتل کیا اور اس حملے کو چین میں حالیہ سالوں میں ہونے والے والا بدترین واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایفی ڈرین کیس،بالی ووڈ اداکارہ ممتا کلکرنی کی جائیداد قرقی کا حکم دیدیا گیا
چینی حکام کے مطابق حملہ مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے پیش آیا جب مڈل سکول کے بچے واپس اپنے گھروں کو جا رہے تھے۔حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور چاقو کے وار سے زخمی ہو نے والوں کوہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص کی شناخت زاؤ کے نام سے ہوئی ہے جو مزی کاؤنٹی کا رہنے والا ہے۔

یہ بھی  پڑھیں:چیف جسٹس کا مینٹل اسپتال کا دورہ، تیمارداروں نے شکایت کے انبار لگا دیئے

ملزم نے حملے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس پر بھی زمانہ طالب علمی میں چاقو کے وار سے حملہ کیا گیا تھا اور اس واقعے نے اس کے دل میں اپنے ہم جماعتوں کے خلاف نفرت پیدا کر دی تھی۔گرفتار ملزم نے بتایا کہ اپنے اوپر ہونے والے حملے کے بعد ہی سوچ لیا تھاکہ خنجر کے وار سے لوگوں کو قتل کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور: کاسمو پولیٹن کلب کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 3 افراد ہلاک

یاد رہے کہ رواں سال فروری میں بھی بیجنگ کے ایک مصروف شاپنگ مال ایک شخص نے چاقو کے وار سے ایک خاتون کو ہلاک اور 12 افراد کو زخمی کر دیا تھا۔گزشتہ سال مئی میں بھی ایک شخص نے چاقو کے وار سے دو افراد کو قتل اور 18 کو زخمی کر دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں