چیف جسٹس کا مینٹل اسپتال کا دورہ، تیمارداروں نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے

09:56 AM, 28 Apr, 2018

لاہور: لاہور میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار مینٹل اسپتال کے دورے پر پہنچ گئے۔ انہوں نے اسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور انتظامیہ سے تفصیلات معلوم کیں۔ چیف جسٹس پاکستان نے اسپتال میں زیر علاج مریضوں کے لواحقین سے بھی بات چیت بھی کی۔

اس موقع پر مریضوں کے تیمارداروں نے دوائیں نہ ملنے کی شکایت کی۔ چیف جسٹس نے گزشتہ ہفتے مینٹل اسپتال میں خالی اسامیوں اور بدانتظامی پر ازخود نوٹس لیا تھا۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف کی ازبک صدر سے ملاقات، دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا
 

اس معاملے میں چیف جسٹس نے مینٹل اسپتال انتظامیہ اور محکمہ صحت سے جواب بھی طلب کر رکھا ہے ۔چیف جسٹس پاکستان نے ایم ایس سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا مجھے اپنا کچن دکھائیے دیکھتا ہوں کہ کیا انتظامات ہیں کیونکہ میں نے ہر وارڈ اور ہر شعبے کا دورہ کرنا ہے۔ آپ پریشان نہ ہوں جو آپکی کارگردگی ہے وہ بھی ابھی نظر آ جائے گی۔

واضح رہے کہ مینٹل اسپتال میں بدانتظامی سزائے موت کی قیدی مریضہ کے ازخود نوٹس کیس کے دوران سامنے آئی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں